February 07, 2024 | 10:51 am

پی ایس ایل کیلئے آن لائن ٹکٹس کی ویب سائٹ بحال

psl9 ki tickets ki website bahal
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے لیے آن لائن خریدنے والے ٹکٹس کی ویب سائٹ بحال ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ایس ایل کے آن لائن ٹکٹ بکنگ کی ویب سائٹ پر سائبر حملہ ہوا تھا۔

علم میں رہے کہ پی ایس ایل 9 کا افتتاحی میچ 17 فروری کو لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائٹڈ کے درمیان قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ ایونٹ کا فائنل 16 مارچ کو کراچی میں شیڈول ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے آغاز میں بس کچھ ہی دن باقی رہے گئے ہیں اسی سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کاؤنٹ ڈاؤن کلاک پی سی بی ہیڈکوارٹر قذافی اسٹیڈیم کے مرکزی دروازے کے پاس نصب کردی ہے۔

کاونٹ ڈاؤن کلاک کے ساتھ پی ایس ایل ٹیموں کے کپتانوں کی تصاویر آویزاں کی گئی ہیں اور کاؤنٹ ڈاؤن کلاک پر پی ایس ایل کا نعرہ "کھل کے کھیل" درج ہے۔