February 07, 2024 | 08:17 am

پی ایس ایل کی آن لائن ٹکٹ بکنگ ویب سائٹ پر سائبر حملہ

psl9 ki online tickiting website par cyber attack
رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کے آن لائن ٹکٹ بکنگ کی ویب سائٹ پر سائبر حملہ کیا گیا ہے۔

اس بارے میں پی ایس ایل انتظامیہ کا بتانا ہے کہ پی ایس ایل کی آن لائن ٹکٹ بکنگ کی ویب سائٹ پرسائبرحملہ ہوا ہے اور ہماری توقع ہے ویب سائٹ جلد بحال کرلی جائےگی ، ہماری ٹیکنیکل ٹیم ویب سائٹ پرسائبرحملےکوحل کررہی ہے۔

واضح رہے کہ آن لائن ٹکٹ بکنگ کی ویب سائٹ پر گزشتہ شام 5 بجے سے آن لائن ٹکٹ کی بکنگ شروع ہونا تھی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کے ٹکٹ فروخت کا معاہدہ نجی کوریئر کمپنی کے ساتھ کیا ہے۔