February 06, 2024 | 11:22 pm

انڈر 19ورلڈکپ: بھارت 9ویں مرتبہ فائنل میں پہنچ گیا

Under 19 world cup bharat 9th time final main puhnch gaya
انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2024 کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو 2 وکٹوں سے ہرادیا۔ سچن دھاس نے 96 اور اُدھے سہارن نے 81 رنز کی اننگز کے ذریعے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

بینونی میں کھیلے گئے ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں پر 244 رنز بنائے۔

اوپنر پریٹوریس نے 76 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ رچرڈ سیلسٹوین نے 64 رنز اسکور کیے۔

بھارت کے راج لمبانی نے 3 وکٹیں حاصل کیں، مُشیر خان نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں بھارتی ٹیم 32 رنز پر 4 وکٹوں سے محروم ہوگئی تھی جس کے بعد سچن دھاس اور اُودے سہارن کے درمیان 171 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔

سچن دھاس نے 96 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، اُدھے سہارن نے 81 رنز اسکور کیے۔

بھارت نے مطلوبہ ہدف 7 گیندوں قبل 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

واضح رہے کہ بھارت کی ایونٹ میں مسلسل پانچویں مرتبہ اور مجموعی 9ویں مرتبہ فائنل تک رسائی ہے۔