February 06, 2024 | 01:57 pm

دورہ نیوزی لینڈ کیلئے آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان

dora newzeland kay liye australvi squad ka elan
کرکٹ آسٹریلیا نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے کی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں میچل اسٹارک ،پیٹ کمنز، ٹریوس ہیڈ اور اسٹیو اسمتھ کی واپسی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ ان چاروں کرکٹرز کو ویسٹ انڈیز کے خلاف جمعہ سے شروع ہونے والی ون ڈے سیریز میں آرام دیا گیا تھا۔

مچل مارش کی قیادت میں پیٹ کمنز، ٹم ڈیوڈ، نیتھ الیس، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ اور جوش انگلس اسکواڈ میں شامل ہیں۔

ان کے علاوہ گلین میکسول، میٹ شارٹ، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک، مارکس اسٹونس، میتھو ویڈ، ڈیوڈ وارنر اور ایڈم زمپا بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 21 فروری کو ویلینگٹن جبکہ دوسرا اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بالترتیب 23 اور 25 فروری کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز بھی شیڈول ہے جس کا پہلا ٹیسٹ میچ 29 فروری سے ویلنگٹن میں جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 8 مارچ سے کرائس چرچ میں شیڈول ہے۔