February 06, 2024 | 11:34 am

آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو وائٹ واش کردیا

australia nay westindies ko white wash kardia
آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے ون ڈے میچ میں بھی شکست دے کر سیریز اپنے 3-0 سے اپنے نام کرلی۔

کینبرا میں آج تیسرے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جواب میں مہمان ٹیم صرف 86 رنز اسکور کرسکی۔

آسٹریلوی نے ٹیم نے ہدف باآسانی 2 وکٹوں کے نقصان پر 6.5 اوور پر پورا کرکے 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرلی۔

آسٹریلیا کی جانب سے اوپننگ بیٹر جیک فریسر نے 18 گیندوں پر 5 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 41 رنز بنائے جبکہ ایرون ہارڈی نے 2 رنز اسکور کئے۔

کپتان اسٹیو اسمتھ 6 اور وکٹ کیپر بیٹر جوش انگلس 35 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان اب تین ٹی ئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 9 فروری سے ہابرٹ میں ہورہا ہے ، سیریز کا دوسرا ٹی ئنٹی میچ 11 فروری کو ایڈلیٹ میں جبکہ تیسرا میچ 13 فروری کو پرتھ میں کھیلا جائے گا۔