February 05, 2024 | 02:01 pm

کراچی کنگز کے منیجر انتقال کرگئے

karachi kings kay manager inteqal kargaye
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم کراچی کنگز کے منیجر اور وائس پریزیڈنٹ آپریشنز نوید رشید گزشتہ روز انتقال کرگئے۔

اس بارے میں کراچی کنگز کی انتظامیہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوید نہ صرف فرنچائز کے قیام سے ہی ٹیم کا ایک اہم حصہ تھے بلکہ ایک ہردلعزیز شخصیت تھے۔

انتظامیہ کراچی کنگز کے مطابق نوید رشید کا کام سے لگاؤ اور جذبہ ان کے کام میں نظر آتا تھا اور انہوں نے کراچی کنگز کی کامیابی اور ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔

واضح رہے کہ مرحوم نوید رشید کی نمازِ جنازہ آج، 5 فروری کو بعد نمازِ مغرب جامعہ مسجد زکریا، خیابان خالد ڈی ایچ اے فیز 8 کراچی میں ادا کی جائے گی۔