February 05, 2024 | 10:52 am

سابق ٹیسٹ کرکٹر خالد لطیف نے ٹی ایل پی میں شمولیت کی وجہ بتا دی

khalid latif nay tlp mien shamoliyat ki waja bata di
تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سندھ اسمبلی کے امیدوار اور سابق ٹیسٹ کرکٹر خالد لطیف کا کہنا ہے کہ علماء سے پیار کرتا ہوں، اس لیے تحریک لبیک کا حصہ بنا۔

واضح رہے کہ خالد لطیف 8 فروری کو ملک میں ہونے والے جنرل الیکشن میں صوبائی اسمبلی،پی ایس 89 سے ٹی ایل پی کے اُمیدوار ہیں۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر خالد لطیف کا کہنا ہے کہ ٹی ایل پی کے ورکرز خود بھوکےرہ کرمحنت کرتے ہیں، ہمیں لسانیت کی زبان پر تقسیم کیاگیا۔

اُمیدوار ٹی ایل پی خالدلطیف نے کہا کہ 8 فروری کو کرین پر ٹھپہ لگائیں بعد میں رونے سے فائدہ نہیں ہوگا۔