February 05, 2024 | 10:06 am

قومی کرکٹر جویریہ خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں

women crickter javeria khan rishta azdawaj sae munsalik
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان جویریہ خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

کرکٹر جویریہ خان کی شادی کی پروقار تقریب کراچی میں منعقد ہوئی جس میں عزیز و اقارب کے علاوہ قومی کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔

قومی کرکٹر جویریہ خان نے پاکستان کی جانب سے 116 ون ڈے انٹرنیشنلز میں ملک کی نمائندگی کی جبکہ 112 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز بھی کھیل چکی ہیں۔

سابق کپتان جویریہ خان نے ون ڈے میچز میں پاکستان کے لیے 2885 رنز جبکہ ٹی ٹوئنٹی میں 2018 رنز اسکور کیے ہیں۔

انہوں نے اپنا آخری ون ڈے میچ 2022 میں بھارت جبکہ آخری ٹی ٹوئنٹی فروری 2023 میں آئرلینڈ کیخلاف کھیلا تھا۔