February 04, 2024 | 11:17 pm

لاہور قلندرز پی ایس ایل 9میں بہترین پرفارم کرے گی، عاطف رانا

Lahore qalandars PSL 9 main behtreen perform karegi atif rana
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) عاطف رانا اپنی ٹیم کی پی ایس ایل 9 میں بہترین پرفارمنس کےلیے پُراعتماد ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاطف رانا کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز پی ایس ایل 9میں بہترین پرفارم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ نئےبچوں کوچانس دے رہے ہیں جو 3 سال سے ہمارے پرفارمنس سینٹرمیں کھیل رہے ہیں۔ امید ہے پاکستان کو نئے کھلاڑی دیں گے۔

انکا کہنا تھا کہ فریدون، سلمان اور احسن ہمارے پاس اچھے کھلاڑی ہیں۔

عاطف رانا کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ ایسا ایونٹ ہے جس کو پوری دنیا دیکھتی ہے، لوگ پی ایس ایل 9 کا بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

پی ایس ایل 9 کے تھیم سانگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ علی ظفر سے گانا گنوانے کا فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا ہے۔