February 04, 2024 | 11:09 pm

آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ون ڈے میں بھی ہرادیا

Australia nay west indies ko dosray one day main bhi haradiya
آسٹریلیا نے دوسرے ون ڈے میچ میں بھی ویسٹ انڈیز کو باآسانی شکست کر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

کینبرا میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 258 رنز بنائے۔

کینگروز کی جانب سے شان ایبٹ نے 69 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کے ٹوٹل کو ڈھائی سو رنز سے کے پار پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

علاوہ ازیں میتھیو شارٹ نے 41 اور کیمرون گرین نے 33 رنز کی اننگز کھیلیں جبکہ مارنس لبوشین اور ارون ہارڈی 26، 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ویسٹ انڈیز کے گوداکیش 3، الزاری جوزف اور روماریو شیفرڈ نے دو دو وکٹیں لیں۔

259 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز 44ویں اوور میں 175 بناسکی۔

کیاسی کارٹی 40 رنز بنا کر نمایاں رہے، شائی ہوپ 29 اور روسٹن چیز نے 25 رنز کی اننگز کھیلیں۔

آسٹریلیا کی جانب سے شان ایبٹ اور جوش ہیزل ووڈ نے تین تین وکٹیں لیں جبکہ ول سدرلینڈ 2، ایڈم زمپا اور آرون ہارڈی کے حصے میں ایک ایک وکٹ اآئی۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا ون ڈے میچ 6 فروری کو کھیلا جائے گا۔