February 04, 2024 | 03:27 pm
پی سی بی کا قومی کرکٹرز کے این او سی میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ
پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرز کے عدم اعتراض سرٹیفکیٹ (این او سی) میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق آئی ایل ٹی ٹوئنٹی اور بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے این او سی میں توسیع کی درخواستیں کی گئی تھیں، درخواستیں ملنے کے بعد پی سی بی نے معاملے کا جائزہ لیا تھا جس کے بعد این او سی میں مزید توسیع نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو پیغام دیا ہے کہ ایشو کیے گئے این او سی میں مزید توسیع نہیں دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق زیادہ کھلاڑیوں کو 7 فروری تک این او سی جاری کیے گئے ہیں اور اب توسیع نہ ملنے پر کھلاڑیوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جو کھلاڑی قومی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں انہیں بھی واپس بلایا گیا ہے۔
اس حوالے سے ایک کھلاڑی کا مؤقف ہے کہ جن کا ورک لوڈ مینجمنٹ مسئلہ نہیں انہیں مزید کھیلنے دیں، پی ایس ایل 17 فروری سے ہے، بیرونِ ملک لیگز میں تب آخری میچز کھیلے جا سکتے ہیں۔
مذکورہ کھلاڑی کا کہنا ہے کہ کچھ کھلاڑیوں کو 13 فروری تک این او سی دیا گیا جبکہ ایک کھلاڑی کو 16 فروری تک این او سی ملا ہوا ہے، پی سی بی کو یکساں پالیسی بنانی چاہیے جو قومی ٹیموں میں شامل نہیں انہیں تو کھیلنے دیں۔

مزید خبریں
-
جنوبی افریقا سے دوسرا ٹی 20 آج، سیریز میں واپسی کیلئے پاکستان کو فتح درکار
-
ارشد ندیم کی اگلے سال کے ایونٹس کیلئے بھرپور تیاریاں جاری
-
بھارت کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی پلیئنگ الیون میں تبدیلی
-
جیسن گلیسپی کے استعفیٰ دینے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
حارث رؤف نے جنوبی افریقا کی پچز سے متعلق کیا کہا؟
-
ویمنز انڈر19 ایشیا کپ: پاکستانی ٹیم کپتان ضوفشاں ایاز کی قیادت میں ملائیشیا روانہ
-
ریڈبال کوچ جیسن گلیسپی مستعفیٰ، عاقب جاوید عبوری ہیڈکوچ مقرر
-
ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے جنوبی افریقہ جانے سے انکار کردیا
-
چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ:مارخورز نے اسٹالینز کو 3 رنز سے ہرا دیا
-
چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پربھارتی میڈیا کا نیا دعویٰ سامنے آگیا
-
پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کھلاڑی کل جنوبی افریقہ روانہ ہوں گے
-
کیا پی سی بی نے جیسن گلیسپی سے راہیں جدا کرنے کا ارادہ کر لیا ہے؟