February 04, 2024 | 12:27 am

انٹرنیشنل لیگ ٹی20: اعظم خان، محمد عامر کی شاندار پرفارمنس

International T20 league Azam khan and Mohammad Amir performance
انٹرنیشنل لیگ (آئی ایل) ٹی20 میں پاکستانی کرکٹرز اعظم خان اور محمد عامر کی شاندار پرفارمنس سامنے آئی ہے۔

دبئی میں جاری آئی ایل ٹی20 میں ڈیزرٹ وائپرز میں شامل اعظم خان نے صرف 20 گیندوں پر ناقابل شکست نصف سنچری اسکور کی۔

گلف جائنٹس کے خلاف کھیلے گئے میچ میں اعظم خان نے 4 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے نصف سنچری اسکور کی۔

اعظم خان کی یہ پرفارمنس ایونٹ کی تیز ترین نصف سنچری بن گئی ہے۔

دوسری طرف ڈیزرٹ وائپرز میں ہی شامل پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

پاکستانی پلیئرز کی شاندار پرفارمنس کی بدولت ڈیزرٹ وائپرز نے گلف جائنٹس کو 6 وکٹ سے شکست دے دی۔