February 03, 2024 | 02:25 pm
پی ایچ ایف: خالد سجاد کھوکھر آؤٹ، طارق بگٹی اِن
رپورٹ: عتیق الرحمٰن۔۔۔ نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے نئے صدر کیلئے طارق بگٹی نام کی منظوری دے دی جبکہ خالد سجاد کھوکھر نے صدر کے عہدے سے استعفی دے دیا جس کے بعد پی ایچ ایف کی آئینی اور قانونی دشواریاں ختم ہوگئیں۔
پرائم منسٹر ہاؤس سے منظوری کا نوٹیفکیشن منسٹری آئی پی سی کو موصول ہوگیا اور نگراں وزیر منسٹری آئی پی سی فواد حسین فواد نے پی ایم ہاوس سے ملنے والے نوٹیفیکشن کی تصدیق کردی ہے۔
خیال رہے کہ ہفتہ وار اور 5 فروری کی عام تعطیل ہونے کی وجہ سے پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) طارق بگٹی کے نئے صدر کی تقرری کا نوٹیفیکشن منگل کو جاری کرے گی۔
دوسری جانب پی ایچ ایف کے سابق صدر خالد سجاد کھوکھر نے جیو نیوز کو بتایا کہ انہوں نے بطور پی ایچ ایف صدر اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے انہیں کسی سے کوئی اختلاف نہیں انہوں نے ہاکی کے فروغ کیلئے ایمانداری سے کام کیا ہے۔
واضح رہے کہ خالد سجاد کھوکھر کے مستعی ہونے کے بعد پی ایچ ایف کی آئینی اور قانونی دشوریاں ختم ہوگئی ہے کیونکہ اس سے قبل پاکستان اسپورٹس بورڈ نے طارق بگٹی کو پی ایچ ایف کی ایڈہاک کمیٹی کا سربراہ بناتھا جس کو خالد سجاد کھوکھر نے عدالت میں چیلنج کردیا تھا پھرطارق بگٹی اور خالد سجاد کھوکھر کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں طے ہوا کہ خالد سجاد استعفی دے دیں گے، طارق بگٹی نئے صدر کا نوٹیفیکشن ملنے کے بعد پی ایچ ایف کانگریس کا اجلاس بلائیں گے جس میں وہ اعتماد کا ووٹ حاصل کریں گے۔

مزید خبریں
-
معین علی کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
کپتانوں کا فیصلہ کوچ اور سلیکٹرز کریں گے، چیئرمین پی سی بی
-
اولی پوپ کا کرکٹ کی 147 سالہ تاریخ میں ایسا ریکارڈ جو ٹنڈولکر بناسکے نہ بریڈمین
-
اسکاٹ لینڈ کو تیسرے ٹی20 میں بھی شکست، سیریز 0-3 سے آسٹریلیا کے نام
-
نور زمان ایس چیلنجر اسکواش ٹور کے فائنل میں پہنچ گئے
-
چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہوگی اور سب ٹیمیں آئیں گی: چیئرمین پی سی بی
-
زم آفرو ٹی 10 کے لیے کوچز کا اعلان کردیا گیا
-
زم ایفرو ٹی10 میں چھ پاکستانی کرکٹرز شامل
-
چیمپئنز کپ انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کے درمیان فرق کو کم کرے گا: ندیم خان
-
پاکستان کرکٹ کے مستقبل کیلئے اعلیٰ سطحی اجلاس
-
جیمز اینڈرسن دورہ پاکستان میں ٹیم کے ہمراہ ہوں گے
-
انگلینڈ کے فاسٹ بولر مارک ووڈ پاکستان کیخلاف سیریز سے باہر