February 03, 2024 | 01:58 pm

ڈیوس کپ ٹائی: رام کمار نے اعصام الحق کو شکست دے دی

davis cup ram kumar nay aisam ul haq ko shikast dedi
اسلام آباد میں جاری ڈیوس کپ ٹائی کے سنگلز مقابلے میں بھارت کے رام کمار نے اعصام الحق کو شکست دے دی۔

پاکستان کے اعصام الحق نے پہلا سیٹ 7-6 سے جیتا تھا جبکہ بھارت کے رام کمار رماناتھن نے دوسرا سیٹ 6-7 سے اپنے نام کیا۔

دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں رام کمار رماناتھن نے اعصام الحق کو 6-0 سے شکست دی۔

خیال رہے کہ تیسرے سیٹ کے دوران اعصام الحق نے میڈیکل ٹائم آؤٹ بھی لیا تھا۔

ڈیوس کپ کے دوسرے سنگلز میں عقیل خان کا مقابلہ سری رام بالاجی سے ہوگا۔