February 03, 2024 | 12:02 am
سندھ پریمیئر لیگ: حیدر آباد بہادرز نے فائنل میں جگہ پکی کرلی
سندھ پریمیئر لیگ (ایس پی ایل) کے فائنل میں حیدرآباد بہادرز نے جگہ پکی کرلی، دوسری فائنلسٹ کا فیصلہ 4 فروری کو ہوگا۔
کراچی کے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے کوالیفائر میں حیدرآباد بہادرز نے میرپور خاص ٹائیگرز کو 90 سے شکست دے کر فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا۔
حیدرآباد بہادرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 196 رنز بنائے، محمد فیضان نے جارحانہ نصف سنچری اسکور کی۔
محمد فیضان نے 33 گیندوں پر 4 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 72 رنز کی باری کھیلی۔
حیدر آباد کی طرف سے عرفان خان نیازی اور حسن نواز نے بھی نصف سنچریاں اسکور کیں، دونوں کھلاڑیوں نے بالترتیب 53 اور 51 رنز بنائے۔
میرپور خاص کے عثمان طارق نے 3، ثمین گل نے 2 اور دانش عزیز نے 1 وکٹ حاصل کی۔
جواب میں میرپورخاص ٹائیگرز کی ٹیم 18 اعشاریہ 3 اوورز میں 106 رنز بناکر میدان بدر ہوگئی، محمد سہیل خان 43 اور دانش عزیز 22 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔
حیدرآباد کی طرف سے آصف آفریدی نے 3، جہانداد خان اور محمد علی نے 2، 2 وکٹ اپنے نام کیے۔

مزید خبریں
-
چیمپئنز ٹرافی فائنل پاکستان سے باہر ہونے کی تردید
-
ہیڈ آف یوتھ ڈیولپمنٹ کا عہدہ متعارف، امیدوار کی تلاش کیلئے اشتہار جاری
-
پاکستان اسپورٹس بورڈ کی رواں ماہ فٹبال ٹیم روس بھیجنے کی کوششیں
-
سلمان علی آغا ملتان ٹیسٹ کے نتیجے کیلئے پُرامید
-
ملتان ٹیسٹ: پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں 556 رنز بنا کر آؤٹ
-
انگلش کرکٹر اولی اسٹون کی کل صبح ملتان سے وطن لوٹ جائیں گے
-
کھانے کے وقفے تک پاکستان کے 6 وکٹوں پر 397 رنز
-
مجھے ڈاکٹرز نے چیمپئین شپ بھول جانے کا کہا تھا: اولمپئین ماحور شہزاد
-
جیمز اینڈرسن نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو جوائن کر لیا
-
بیٹنگ یونٹ نے اچھا کھیلا ہے اور اچھی پوزیشن میں ہیں: عبداللہ شفیق
-
پاکستان آج 328 رنز سے اپنی اننگز آگے بڑھائے گا
-
ملتان کی وکٹ باولرز کے لئے قبرستان ہے: کیون پیٹرسن