February 02, 2024 | 11:57 pm
سعودی فٹبال کلب النصر نے امریکی انٹر میامی کو بڑے مارجن سے ہرا دیا
سعودی فٹ بال کلب النصر نے میسی کے امریکی کلب انٹر میامی کو دوستانہ میچ میں 0-6 سے مات دے دی۔
برازیلین کھلاڑی ٹیلسکا نے ہیٹ ٹرک اسکور کی، اسٹار کھلاڑی میسی صرف 7 منٹ کے لیے میدان میں اُترے، النصر سے کھیلنے والے کرسٹیانو رونالڈو انجری کے سبب میچ کا حصہ نہیں بنے۔
ریاض میں کھیلے گئے اس دوستانہ میچ میں سعودی عرب کے کلب النصر کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے انٹر میامی کو بے بس کردیا۔
النصر نے ابتدائی 12 منٹ میں ہی 3 گول کی برتری حاصل کرلی تھی، میچ کے پہلے ہاف میں النصر نے یہ گول چوتھے، گیارہویں اور تیرہویں منٹ میں بنائے جس میں سے ایمرک لیپورٹے کے اسکور کیے گئے گول پر بینچ پر بیٹھے کرسٹیانو رونالڈو بھی داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔
لیپورٹے نے اپنے ہاف سے لگائی جانے والی ایک فری کک کے ذریعے گیند حریف ٹیم کے جال میں پہنچائی۔
دوسرے ہاف میں النصر نے مزید 3 گول بنائے، اس دوران لیونل میسی بھی 7 منٹ کے لیے میدان میں اُترے لیکن اس وقت تک بہت دیر ہوچکی تھی اور اُن کا کلب بڑے خسارے جاچکا تھا۔

مزید خبریں
-
چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان میں سیکورٹی تسلی بخش ہیں: آئی سی سی
-
پاکستان کا جنوبی افریقہ کو فیصلہ کن میچ میں 154 رنز کا ٹارگٹ
-
پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں آج خصوصی طیارے سے لاہور پہنچ جائیں گی
-
جنوبی افریقہ کا ٹاس جیت کر پہلے فیلدنگ کرنے کا فیصلہ
-
چیمپئنز ٹرافی: آئی سی سی کی انسپکشن ٹیم آج لاہور پہنچے گی
-
بھارتی خفیہ ایجنسی نے بھارت بنگلادیش سیریز پر جھوٹا الرٹ جاری کردیا
-
چیمپئنز کپ میں شریک ٹاپ پلیئرز آخری پول میچ کے بعد لاہور جائیں گے
-
چیمپئنز ون ڈے کپ: اسٹالینز کی ڈولفنز کو 174 رنز سے شکست
-
پاکستان کی نمائندگی کے اہل فٹبالر کا اسرائیلی کلب کیساتھ معاہدے سے انکار
-
اسٹالینز کا ڈولفنز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ
-
چیمپئنز ون ڈے کپ: شاداب خان اور اسامہ میر بخار میں مبتلا
-
قذافی اسٹیڈیم کے تعمیراتی منصوبے پر ہمیں اعتماد میں نہیں لیا: صوبائی وزیر کھیل پنجاب