February 02, 2024 | 03:12 pm

آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ون ڈے میں شکست دے دی

australia nay westindies ko pehly odi mein shikast dedi
آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنلز پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے مہمان ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق میلبرن میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس کے جواب میں ویسٹ انڈیز نے 231 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیچی کیرٹی 108 گیندوں پر 2 چھکوں اور 6 چوکوں کی بدولت 88 رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے زیویر بارٹلیٹ نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ سین ایبٹ اور کیمرون گرین کے حصے میں 2،2 وکٹیں آئیں اور ایڈم زمپا نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 38.3 اوورز پر ہی ٹارگٹ حاصل کرلیا۔

آسٹریلوی ٹیم کی جانب سے ٹریوس ہیڈ نے 4 جبکہ وکٹ کیپر بیٹر جوش انگلس نے 65 رنز اسکور کئے، کیمرون گرین 77 اور کپتان اسٹیو اسمتھ 79 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے میتھو فورڈ اور گڈاکیش نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ 4 فروری کو سڈنی میں کھیلا جائے گا۔