February 02, 2024 | 12:53 pm

بابر اعظم گالف کے علاوہ اسنوکر کے بھی شوقین نکلے

babar azam golf kay elawa snooker kay bhi shoqen nikly
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم نے سوشل میڈیا پر اپنے اسنوکر کھیلنے کی تصویر جاری کردی۔

بابراعظم کی جانب سے جاری کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اسنوکر اسٹک پکڑے غور سے بال کا پاکٹ کی جانب نشانہ دیکھ رہے ہیں۔

یاد رہے کہ قومی کرکٹر بابراعظم اس سے قبل اپنے گالف کھیلنے کی تصاویر بھی شائع کرچکے ہیں۔

دوسری جانب گزشتہ روز مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس کی اسپیس پر سوالات جوابات کے سیشن کے دوران بات چیت کرتے ہوئے بابراعظم کا کہنا تھا کہ کیریئر میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے، اتار چڑھاؤ میں انسان سیکھتا ہے مگر ذاتیات پر کچھ لوگ اتر آتے ہیں جو اچھا نہیں لگتا۔

بابراعظم نے کہا کہ آج جس مقام پر ہوں اس میں سرفراز احمد کا بڑا ہاتھ ہے، سرفراز احمد کو میرے بیٹس ہمیشہ پسند آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپنے آپ کو ہمیشہ مثبت رکھتا ہوں اور مثبت سوچتا ہوں، کبھی کبھی منفی چیزوں کو نظرانداز کرتا ہوں۔