February 02, 2024 | 11:03 am

فاسٹ بولر شمر جوزف کو محنت کا صلہ مل گیا

shamar joseph ko mehnat ka sila mil gaya
رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ آسٹریلیا کے خلاف یادگار اسپیل کرنے والے ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بولر شمر جوزف کو کنٹریکٹ مل گیا۔

کرکٹ ویسٹ انڈیز نے فاسٹ بولر شمر جوزف کو ترقی دے دی اور انہیں فرنچائز سے بورڈ کا انٹرنیشنل ریٹینر کنٹریکٹ مل گیا ہے۔

اس بارے میں کرکٹ ویسٹ انڈیز کا کہنا ہے کہ فیصلہ شمر جوزف کی آسٹریلیا کے خلاف شاندار پرفارمنس کی وجہ سے کیا ہے کیونکہ برسبین میں تاریخی کامیابی میں شمر جوزف نے اہم کردار ادا کیا۔

بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شمر جوزف میں غیر معمولی ٹیلنٹ ہے، انہیں ترقی دے کر خوشی ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا میں 27 برس بعد ٹیسٹ میچ میں کامیابی حاصل کی تھی۔