December 09, 2023 | 02:41 pm

جونیئر اسکواش چیمپئن شپ: پاکستان کے ریان زمان فائنل میں پہنچ گئے

riyan zaman final mein pohanch gaye
رپورٹ: عتیق الرحمٰن۔۔۔ پاکستان کے ریان زمان ملائیشیا کے شہر کوالمپور میں جاری ریڈ ٹون انٹرنیشنل جونئیر اسکواش چیمپئن شپ کے انڈر9 کیٹگری کے فائنل میں پہنچ گئے۔

جونئیر چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں ریان زمان نے ملائیشین کھلاڑی کو اسٹریٹ گیمز سے شکست دی، ریان زمان نے 9-11، 8-11 اور 10-12 کے اسکور سے کامیابی حاصل کی۔

واضح رہے کہ انڈر9 کیٹگری کا فائنل ریان زمان اور ہانگ کانگ کے کھلاڑی کے درمیان کل کھیلا جائے گا۔

علم میں رہے کہ ریان زمان سابق ورلڈ چیمپئن قمر زمان کے پوتے اور سابق چیمپئن منصور زمان کے صاحبزادے ہیں۔