December 09, 2023 | 01:32 pm

پاکستان ٹیم کل پرتھ روانہ ہوگی

pakistan team kal perth rawana hogi
پاکستان کرکٹ ٹیم کل صبح کینبرا سے پرتھ روانہ ہوگی اور پھر ٹیم پیر سے ٹریننگ شروع کرے گی۔

علم میں رہے کہ کینبرا میں پاکستان اور پرائم منسٹر الیون کے درمیان پریکٹس میچ ڈرا ہوگیا، چوتھے اور آخری روز کا کھیل بارش کے باعث نہیں ہو سکا۔

پاکستان ٹیم نے پہلی اننگز9 وکٹوں کے نقصان پر 391 پر ڈکلیئر کردی تھی۔کپتان شان مسعود نے ناقابل شکست 201 رنز بنائے تھے۔ جواب میں آسٹریلیا کی پرائم منسٹر الیون نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 367 رنز بناسکی تھی۔

علم میں رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 14 دسمبر سے پرتھ میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ 25 دسمبر سے میلبرن میں اور تیسرا میچ 3 جنوری سے سڈنی میں شیڈول ہے۔

قومی ٹیم شان مسعود کی قیادت میں عامر جمال، عبدا للہ شفق، ابرار احمد، بابراعظم، فہیم اشرف، حسن علی اور امام الحق پر مشتمل ہے۔

ان کے علاوہ خرم شہزاد، میر حمزہ، محمد رضوان، محمد وسیم (جونیئر)، نعمان علی، صائم ایوب، سلمان علی آغا، سرفراز احمد، سعود شکیل اور شاہین آفریدی بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم پیٹ کمنز کی قیادت میں ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، اسٹیو اسمتھ، مارنس لبوشین، نیتھن لوئن، مچل مارش، لانس مورس، مچل اسٹارک، اسکاٹ بولینڈ، ایلکس کیری، کیمرون گرین، جوش ہیزل وڈ اور ٹریوس ہیڈ اسکواڈ میں شامل ہیں۔