December 09, 2023 | 11:36 am

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی شوال ذوالفقار انجری کا شکار

shawaal zulfiqar injury ka shikar
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی دائیں ہاتھ کی بیٹر شوال ذوالفقار کندھے کی انجری کے باعث چھ ہفتوں کے لیے کرکٹ سے باہر ہو گئی ہیں۔

علم میں رہے کہ شوال ذوالفقار نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں فیلڈنگ کے دوران کندھے کی انجری کا شکار ہو گئی تھیں۔

شوال ذوالفقار کو انجری کےبعد ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کے دائیں کندھے کا ایکسرے کروایا گیا اور ایکسرے نے کندھے میں اے سی جونٹ سپرین کے ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

واضح رہے کہ شوال ذوالفقار کی واپسی کا فیصلہ مناسب وقت پر ہو گا اور اس دوران ٹیم فزیو ان کی انجری کو دیکھیں گی۔