December 09, 2023 | 08:19 am

پاکستان اور پرائم منسٹر الیون کے درمیان میچ ڈرا

pakistan aur pm11 kay darmiyan match draw
کینبرا میں پاکستان اور پرائم منسٹر الیون کے درمیان چار روزہ پریکٹس میچ ڈرا ہوگیا ہے اور کھیل کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ پاکستان ٹیم کے کپتان شان مسعود نے حاصل کیا۔

کینبرا میں آج چوتھے اور آخری روز کا کھیل بارش کے باعث نہ ہو سکا ، پاکستان ٹیم نے پہلی اننگز9 وکٹوں کے نقصان پر 391 پر ڈکلیئر کردی تھی۔کپتان شان مسعود نے ناقابل شکست 201 رنز بنائے تھے۔

جواب میں آسٹریلیا کی پرائم منسٹر الیون نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 367 رنز بناسکی تھی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 14 دسمبر سے پرتھ میں کھیلا جائے گا۔