December 09, 2023 | 08:09 am

نیوزی لینڈ ویمن نے تیسرا میچ ڈی ایل ایس میتھڈ سے جیت لیا

newzeland women nay dls sae match jeet lia
پاکستان ویمن اور نیوزی لینڈ ویمن کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میزبان ٹیم نے ڈک ورتھ لوئس (ڈی ایل ایس) میتھڈ کے تحت 6 رنز سے جیت لیا۔

علم میں رہے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، جواب میں پاکستان ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے ٹاپ اسکورر سدرہ امین رہیں، انہوں نے 38 بالز پر 43 رنز اسکور کیے ، اوپنر بیٹر منیبہ علی 27 جبکہ کپتان ندا ڈار 25 رنز اسکور کر کے نمایاں رہیں۔

میزبان ٹیم نے ہدف کے تعاقب میں 15 اوور تک 2 وکٹوں کےنقصان پر 101 رنز بنا لیے تھےمگر بارش نے پاکستان ٹیم کا کلین سوئپ کا خواب پورا نہ ہونے دیا اور یوں کیوی ٹیم نے میچ ڈک ورتھ لوئس (ڈی ایل ایس) میتھڈ کے تحت 6 رنز سے جیت لیا۔

یاد رہے سیریز کا پہلا میچ پاکستان نے 7 وکٹوں سے اور دوسرا میچ 10 رنز سے اپنے کیا تھا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 12 دسمبر سے کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ون ڈے 15 دسمبر کو اور آخری میچ 18 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔