December 08, 2023 | 11:07 pm

گالف بال کی بناوٹ میں ترمیم کا فیصلہ

Decision of Design Structural Change in Golf ball
گالف کی عالمی تنظیموں یو ایس گالف ایسوسی ایشن اور برطانیہ کی آر اے اینڈ نے گالف بال کی بناوٹ میں ترمیم کا فیصلہ کیا ہے، جس سے گالفرز کی طویل فاصلے کی ہٹ کم از کم 15 گز تک کم ہوجائے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گالف کی عالمی تنظیموں نے گالفرز کی لانگ ڈرائیوز کو محدود کرنے کےلیے گیند کی بناوٹ میں چند ترامیم کا فیصلہ کیا ہے۔

ان ترامیم کی تفصیلات ابھی جاری نہیں کی گئیں، بناوٹ میں تبدیلی والی گیندیں ایلیٹ کی سطح پر 2028ء سے استعمال کی جائیں گی جبکہ ری کری ایشنل کی سطح پر 2030ء سے استعمال ہوں گی۔

گالف گیندوں میں نئی ترامیم کے نتیجے میں پروفیشنلز کی ہٹس میں گیند کا سفر 15 گز کم ہوجائے گا جبکہ امیچر گالفرز کی ہٹ پر یہ فرق 5 گز تک رہنے کا امکان ہے۔