December 08, 2023 | 11:05 pm

ایشیا کپ میں شاندار آغاز پر خوشی ہے، محمد ذیشان

Happy on Good opening in Asia cup under 19 M Zeeshan
پاکستان انڈر 19 ٹیم کے فاسٹ بولر محمد ذیشان نے کہا ہے کہ خوشی ہے ایشیا کپ میں ہمارا شاندار آغاز ہوا ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران محمد ذیشان نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کے بعد دوسرا بولر ہوں، جس نے انڈر 19 میں 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انڈر 19 ایشیا کپ میں تینوں شعبوں میں اچھا پرفارم کیا ہے، ہمارا آغاز ایونٹ میں شاندار ہوا ہے۔

فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ کوچز نے کہا تھا کہ گڈ لینتھ پر بولنگ کرو اچھا رزلٹ ملے گا، اس میچ سے مجھے اور ٹیم کے ہر پلیئر کو اعتماد ملا ہے۔

محمد ذیشان نے یہ بھی کہا کہ میچ سے قبل کوچز نے یہی کہا تھا کہ پریشر نہ لیں اور گراونڈ میں سو فیصد دینا ہے۔