December 06, 2023 | 07:06 pm

انڈر 19 ایشیا کپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم دبئی پہنچ گئی

Under 19 asia cup main shirkat kay liye qoumi team dubai puhnch gai
اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ میں شرکت کےلیے پاکستان انڈر19 ٹیم سعد بیگ کی قیادت میں دبئی پہنچ گئی۔

انڈر 19 ایشیا کپ 8 دسمبر سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے شہر دبئی میں منعقد ہوگا۔

ٹورنامنٹ میں پاکستان انڈر 19 ٹیم گروپ اے میں شامل ہے جس میں بھارت، افغانستان اور نیپال کی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔

پاکستان انڈر 19 ٹیم اپنا پہلا میچ 8 دسمبر کو نیپال کے خلاف کھیلے گی۔

ننھے شاہین 10 دسمبر کو بھارت اور 12 دسمبر کو افغانستان کے خلاف میچ کھیلیں گے۔

ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنلز 15 دسمبر کو ہوں گے جبکہ فائنل 17 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔