December 06, 2023 | 07:03 pm

شین واٹسن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ بن گئے

Shane watson quetta gladiators kay head coach ban gaye
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے لیے سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ بن گئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنی ٹیم کے سابق کھلاڑی کو ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 2019 میں پی ایس ایل ٹائٹل جیتا تھا۔ اس ٹورنامنٹ میں شین واٹسن مین آف دا ٹورنامنٹ رہے اور اپنی ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔

خیال رہے کہ شین واٹسن نے 2020 میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

علم میں رہے کہ شین واٹسن بھارتی کرکٹ لیگ آئی پی ایل میں بھی کوچنگ کر چکے ہیں۔