December 06, 2023 | 12:54 pm

بنگلہ دیش/نیوزی لینڈ ٹیسٹ میچ: مشفیق الرحیم نے اپنے پیر پر خود کلہاڑی ماردی

mushfiqur rahim nay apny pair khud kulhari mardi
اپنے پیر پر خود کلہاڑی مارنے کا محاورہ بنگلہ دیش کے بیٹر مشفیق الرحیم پر بلکل فٹ بیٹھتا ہے۔

معاملہ کچھ یوں ہے کہ میر پور میں بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ جاری ہے۔ مشفیق الرحیم جو 35 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے انہوں نے کیوی بولر کائل جیمیسن کی گیند کو کھیلنے کے بعد اسے اپنے گلوز سے روکنے کی کوشش کی۔

مشفیق الرحیم کی اس حرکت پر فیلڈ امپائر نے آبسٹرکٹنگ دی فیلڈ آؤٹ کے لیے فیصلہ تھرڈ امپائر کو بھیجا اور فیصلہ آیا کہ انہوں نے جان بوجھ کر بال کو روکا ہے لہٰذا انہیں ڈگ آؤٹ کی جانب لوٹنا پڑے گا۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ بال وکٹوں کی جانب جا بھی نہیں رہی اس کے باوجود مشفیق الرحیم نے روکا اور وہ صرف 35 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سلہٹ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم نے 150 رنز کامیابی حاصل کی تھی۔