December 06, 2023 | 10:13 am

پی ایس ایل سے قبل گراؤنڈ میں جدید اسکرینیں لگائی جائیں گی

psl sae qabal ground mien screens lgai jaein gi
رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے قبل لاہور اور کراچی کے اسٹیڈیمز میں جدید طرز کی اسکرینیں لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس بارے میں ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا پی ایس ایل سے قبل جدید اسکرینوں کی تنصیب کا کام مکمل کرنے کا پلان ہے جس سے اسٹیڈیم میں تماشائی جدید اسکرین پر نئے انداز کے اسکور بورڈ اور میچ ری پلے سے لطف اندوز ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق قذافی اسٹیڈیم اور نیشنل بنک کرکٹ ایرینا میں جدید اسکرینیں لگائی جائیں گی اور جدید ڈیجیٹل اسکرینوں کے حوالے سے جلد پیشکشیں طلب کی جائیں گی۔

ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ اسٹیڈیم میں کام جلد مکمل کرنے کی وجہ سے اسکرینوں پر زیادہ اخراجات کا اندیشہ ہے کیونکہ بیرون ملک سے اسکرینیں ارجنٹ بنیادوں پر منگوانے سے اخراجات میں اضافہ ہوگا۔

ان جدید طرز کی اسکرینوں پر خرچہ کتنا ہوگا اس بارے میں ذرائع کا بتانا ہے کہ اسکرینوں کی تنصیب پر ڈیڑھ سے دو ارب روپے کے اخراجات آ سکتے ہیں۔