December 02, 2023 | 12:05 am

آسٹریلیا کو چوتھے ٹی20 میں شکست، بھارت نے سیریز جیت لی

India Win 4th T20 match Against Australia
بھارت نے مہمان ٹیم آسٹریلیا کو چوتھے ٹی20 میچ میں 20 رنز سے شکست دے کر 5 میچوں کی سیریز میں 1-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

رائے پور میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 5 ٹی20 میچوں کی سیریز کا چوتھا اور انتہائی اہم میچ کھیلا گیا۔

بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 174 رنز بنائے، رنکو سنگھ 46، پشوی جیسوال 37، جیتش شرما 35 اور رتو راج گائیکواڈ 32 کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔

آسٹریلیا کے بیندوار شوئس نے 3، تنویر سنگھا اور جیسن بہرنڈورف نے 2، 2 جبکہ آرون ہارڈی نے 1 وکٹ حاصل کی۔

جواب میں آسٹریلیا کی طرف مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 154 رنز تک محدود رہی، ہیڈ 31، کپتان میتھو ویڈ 36 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔

بھارت کی طرف سے اکسر پٹیل نے شاندار بولنگ کی اور 16 رنز کے عوض 3 آسٹریلوی بیٹر کو میدان بدر کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔