December 01, 2023 | 03:21 pm

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان آج میچ کیسے ہوگا؟ اسٹیڈیم کی تو بجلی کٹی ہوئی ہے

bharat aur australia kay darmiyan ajj match kaisy hoga
بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان چوتھا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ آج رائے پور کے ویر نارائن سنگھ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا مگر بجلی کے بل کی عدم ادائیگی کی وجہ سے اسٹیڈیم کی بجلی کاٹی ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ویر نارائن سنگھ اسٹیڈیم کے بجلی کا بل سال 2009 سے ادا نہیں کیا گیا اور بل کی رقم 3.16 کروڑ روپے (بھارتی کرنسی) میں بنتی جس کی عدم ادائیگی کی وجہ سے اب تک اسٹیڈیم کی بجلی بحال نہ ہوسکی ہے۔

بھارتی میدیا کے مطابق چھتیس گڑھ کرکٹ ایسوسی ایشن کی درخواست پر عارضی طور پر بجلی کا کنکشن دے دیا گیا ہے اور عارضی کنکشن میں صرف تماشائیوں کی گیلری اور باکسز کو بجلی کا کنکشن دیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ اور اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ بل ادا نہ ہونے پر ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈالنے لگے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سنگین صورتحال کی وجہ سے میچ کے دوران اسٹیڈیم کےفلڈ لائٹس کو جنریٹر سے چلایا جائے گا۔

خیال رہے کہ پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیزیز میں بھارت نے دو میچز میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ آسٹریلوی ٹیم نے ایک میچ اپنے نام کر رکھا ہے ، اس حساب سے دونوں ٹیموں کے درمیان آج کا میچ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، سیریز کا آخری اور پانچواں میچ 3 دسمبر کو بنگلورو میں کھیلا جائے گا۔