December 01, 2023 | 02:40 pm
ایشیا کپ کے لیے پاکستان انڈر 19 ٹیم کا اعلان
پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے ایشیا کپ انڈر 19 کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔
سہیل تنویر کی سربراہی میں قائم جونیئر سلیکشن کمیٹی نے ٹورنامنٹ کے لیے15 رکنی اسکواڈ کو بھی حتمی شکل دے دی ہے۔
یاد رہے کہ سعد بیگ اس سے قبل بنگلہ دیش کے دورے اور سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز میں پاکستان انڈر 19 ٹیم کی قیادت کرچکے ہیں، سعد بیگ اے سی سی انڈر19 ایشیا کپ میں پاکستان انڈر19 ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے۔
پاکستان انڈر19 ٹیم کو گروپ اے میں انڈیا انڈر 19، افغانستان انڈر19 اور نیپال انڈر19 کے ساتھ رکھا گیا ہے۔
یہ ٹورنامنٹ 8 سے 17 دسمبر تک دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم دبئی میں کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ 8 دسمبر کو نیپال کے خلاف کھیلے گی جبکہ روایتی حریف بھارت کے خلاف اس کا میچ10دسمبر کو ہوگا جبکہ افغانستان کے خلاف میچ 12 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔
پاکستان انڈر 19 ٹیم ان کھلاڑیوں پرمشتمل ہے:
سعد بیگ ( کپتان، وکٹ کیپر)، احمد حسین، علی اسفند، عامرحسن، عرفات منہاس ( نائب کپتان )، اذان اویس، خبیب خلیل، نجب خان، نوید احمد خان، محمد ریاض اللہ، محمد طیب، محمد ذیشان، شاہ زیب خان، شامل حسین اور عبید شاہ۔
نان ٹریولنگ ریزروز: احمد حسن، ایمل خان، عبید شاہد اور محمد ذولکفل۔
سپورٹ اسٹاف: شعیب محمد ( منیجر )، محمد یوسف ( ہیڈ کوچ )، ریحان ریاض ( بولنگ کوچ )، منصور امجد ( فیلڈنگ کوچ )، محمد مسرور ( اسسٹنٹ بیٹنگ کوچ )، عمر راشد ڈار ( اسسٹنٹ کوچ )، حافظ نعیم الرسول ( فزیو )، عثمان ہاشمی ( انالسٹ )، عمران اللہ ( ٹرینر)، محمد ارسلان ( میڈیااور ڈیجیٹل منیجر )

مزید خبریں
-
معین علی کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
کپتانوں کا فیصلہ کوچ اور سلیکٹرز کریں گے، چیئرمین پی سی بی
-
اولی پوپ کا کرکٹ کی 147 سالہ تاریخ میں ایسا ریکارڈ جو ٹنڈولکر بناسکے نہ بریڈمین
-
اسکاٹ لینڈ کو تیسرے ٹی20 میں بھی شکست، سیریز 0-3 سے آسٹریلیا کے نام
-
نور زمان ایس چیلنجر اسکواش ٹور کے فائنل میں پہنچ گئے
-
چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہوگی اور سب ٹیمیں آئیں گی: چیئرمین پی سی بی
-
زم آفرو ٹی 10 کے لیے کوچز کا اعلان کردیا گیا
-
زم ایفرو ٹی10 میں چھ پاکستانی کرکٹرز شامل
-
چیمپئنز کپ انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کے درمیان فرق کو کم کرے گا: ندیم خان
-
پاکستان کرکٹ کے مستقبل کیلئے اعلیٰ سطحی اجلاس
-
جیمز اینڈرسن دورہ پاکستان میں ٹیم کے ہمراہ ہوں گے
-
انگلینڈ کے فاسٹ بولر مارک ووڈ پاکستان کیخلاف سیریز سے باہر