November 30, 2023 | 07:50 pm

بی بی ایل کھیلنے کی پیشکش، شاداب کا ڈومیسٹک کرکٹ پر غور

BBL khelnay ki koshish shadab ka domestic cricket per ghor
آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں شامل ٹیم ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز نے شاداب خان سے رابطہ کرلیا، بولنگ آل راؤنڈر قومی ڈومیسٹک سیزن کھیلنے پر غور کر رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایڈیلیڈ کی ٹیم شاداب خان کو ٹیم میں شامل کرنے کی خواہشمند ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ شاداب خان کو راشد خان کے متبادل کے طور پر کھیلنے کی پیشکش کی گئی ہے۔

شاداب خان نے تاحال ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی پیشکش قبول نہیں کی۔

ذرائع نے بتایا کہ قومی آل راؤنڈر نے پیشکش پر قریبی دستوں سے مشورہ کیا جس کے بعد وہ بگ بیش لیگ پر ڈومیسٹک سیزن کو ترجیح دینے پر غور کر رہے ہیں۔