November 30, 2023 | 07:17 pm
یوگنڈا نے تاریخ رقم کردی، ٹی20 ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کرلیا، زمبابوے آؤٹ

افریقی ملک یوگنڈا کی کرکٹ ٹیم نے تاریخ رقم کرتے ہوئے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کےلیے کوالیفائی کرلیا۔
اس حوالے سے آئی سی سی کا کہنا ہے کہ یوگنڈا کی ٹیم ورلڈ کپ کھیلنے والی پانچویں افریقی ٹیم بن جائے گی۔
نمیبیا کے دارالحکومت ونڈہوک میں ورلڈ کپ کوالیفائر افریقہ کے گروپ میچ میں یوگنڈا نے روانڈا کو باآسانی 9 وکٹوں سے ہرادیا۔
روانڈا کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 65 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ ایرک ڈوسنگیزیمانا 19 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔
یوگنڈا کی ٹیم نے 66 رنز کا ہدف 1 وکٹ کے نقصان پر 9ویں اوور میں پورا کیا۔
واضح رہے کہ یوگنڈا کی روانڈا کے خلاف کامیابی کے بعد زمبابوے کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کیلئے کوالیفائی کرنے میں ناکام ہوگئی۔
زمبابوے کو میگا ایونٹ میں کوالیفائی کرنے کےلیے یوگنڈا کی شکست کی ضرورت تھی، جو نہ ہوسکی۔
خیال رہے کہ زمبابوے کی ٹیم 2019 اور 2023 ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی تھی۔

مزید خبریں
-
پولینڈ کی ایگا شواٹک نے ومبلڈن ٹائٹل جیت لیا
-
پاکستانی فٹبالر اوٹس خان کا ملائیشین کلب سے معاہدہ
-
ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا 1 سال بعد اگلے ماہ مدِ مقابل ہوں گے
-
سات بار کے چیمپئن جوکووچ ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر
-
ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
پاکستان کے ہاکی اولمپئینز نے ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ بھارت سے شفٹ کرنے کا مطالبہ کر دیا
-
آسٹریلیا میں ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان شاہینز کے اسکواڈ کا اعلان
-
کیمپ میں شاہین آفریدی سے سیکھنے کا موقع ملا: احمد دانیال
-
ومبلڈن ٹینس: یانک سنر نوواک جوکووچ کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گئے
-
ومبلڈن ٹینس: کارلوس الکاریز ٹیلر فرٹز کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گئے
-
رانا مشہود سے خواتین قومی نیٹ بال پلیئرز کی ملاقات
-
لاہور قلندرز کے ٹیلنٹ ہنٹ ٹرائلز مکمل، ٹیموں کا اعلان