November 30, 2023 | 02:01 pm

احمد شہزاد نے ٹی ٹین لیگ کا کنٹریکٹ سائن کرنے سے منع کیوں کردیا؟

ahmed sehzad nay t10 league ka contract sign karny sae mana kyo kardia
قومی کرکٹر احمد شہزاد نے ابوظہبی میں ہونے والی ٹی ٹین لیگ کا کنٹریکٹ لینے سے انکار کردیا۔

احمد شہزاد نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر بتایا کہ میں پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں اور نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں اپنی ٹیم لاہور وائٹس کے لئے کام کرنا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ پاکستان کو پہلے رکھنے پر یقین رکھا ہے اور ایک بار پھر پاکستان ٹیم میں واپسی کے لئے کو شش کرتا رہوں گا۔

احمد شہزاد نے مزید لکھا کہ پی سی بی کا شکریہ جنہوں نے مجھے ٹی ٹین لیگ میں کھیلنے کے لئے این او سی جاری کیا مگر میں ڈومیسٹک کرکٹ کا احترام جاری رکھ کر نوجوان کھلاڑیوں کےلئے مثال قائم کروں گا۔

پاکستان کی جانب سے 81 ون ڈے انٹرنیشنلز میں ملک کی نمائندگی کرنے والے دائیں ہاتھ کے بیٹر احمد شہزاد نے کہا کہ میں بنگلہ ٹائیگرز کا شکریہ اداکرتاہوں جنہوں نے مجھے کھیلنےکی آفر کی، نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں میری پرفارمنس کو تسلیم کرنے پر فخر محسوس کرتاہوں۔