November 30, 2023 | 12:34 pm

عثمان خواجہ نے لاہور ٹیسٹ کی یادیں تازہ کردیں

usman khawaja nay lahore test ki yaddein taza kardein
رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ آسٹریلوی ٹاپ آرڈر بیٹر عثمان خواجہ نے لاہور ٹیسٹ میں شاہین آفریدی اور ڈیوڈ وارنر کے آخری ٹاکرے کو اسپرٹ آف کرکٹ کی بہترین مثال قرار دے دیا۔

عمان خواجہ کہتے ہیں کہ دونوں کھلاڑیوں نے میدان میں بھرپور مقابلہ کیا، شاہین آفریدی نے تیز باؤلنگ اور ڈیوڈ وارنر نے شاندار بیٹنگ کی اور پھر وارنر کو آؤٹ کرکے شاہین نے مسکرا کر ہاتھ ملایا۔

آسٹریلیا کی جانب سے 66 ٹیسٹ میچز میں ملک کی نمائندگی کرنے والے بائیں ہاتھ کے بیٹر عثمان خواجہ کہتے ہیں کہ پاکستان اور آسٹریلیا کی گزشتہ ٹیسٹ سیریز آن اور آف دا فیلڈ دونوں اعتبار سے شاندار تھی۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے عثمان خواجہ نے کہا کہ اس مرتبہ پاکستان کی مضبوط بیٹنگ لائن اپ آسٹریلیا آرہی ہے، بابر اور اسمتھ کا موازنہ ایسے ہی جیسے کوہلی اور اسمتھ کا موازنہ کیا جاتا ہے کیونکہ بابراعظم کا شمار دنیا کے بہترین بیٹرز میں ہوتا ہے۔

عثمان خواجہ نے کہا کہ عبداللہ شفیق اور امام الحق بھی بہترین بیٹرز ہیں اور شاہین آفریدی کے پاس رفتار اور سوئنگ کے لیے بہترین کلائی ہے لہٰذا بطور اوپنر شاہین آفریدی کا سامنا کرنا آسان نہیں ہوگا۔