November 30, 2023 | 12:22 pm
شان مسعود کی پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹ میں بڑی چھلانگ
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان کے ٹیسٹ کپتان شان مسعود کے سینٹرل کنٹریکٹ کو اپ گریڈ کرتے ہوئے انہیں ڈی سے بی کیٹگری میں کردیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے یہ فیصلہ اپنی اس پالیسی کے تحت کیا ہے کہ اگر سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کوئی بھی کھلاڑی جو اے یا بی کیٹگری سے نیچے ہے اور وہ کپتان بنتا ہے تو اس کا کنٹریکٹ اس وقت تک بی کیٹگری میں کردیا جائے گا جب تک وہ کپتانی کررہا ہے۔
34 سالہ شان مسعود کو پندرہ نومبر کو پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیاگیا تھا اور وہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ25-2023 تک کپتان بنائے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے شان مسعود 30 ٹیسٹ میچوں میں 1597 رنز بناچکے ہیں اور بحیثیت کپتان ان کا پہلا اسائنمنٹ آسٹریلیا کے خلاف ہونے والی تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز ہے جو 14 دسمبر سے شروع ہورہی ہے۔
سیریز کا پہلا ٹیسٹ14 سے 18دسمبر تک پرتھ میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹیسٹ 26سے 30 دسمبر تک میلبرن میں ہوگا جبکہ تیسرا ٹیسٹ 3 سے 7 جنوری تک سڈنی میں کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں
-
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے متعلق فیصلہ کل متوقع
-
بھارت نے پاکستان کو ہراکر جونئیر ہاکی ایشیا کپ کا ٹائٹل جیت لیا
-
زمبابوے کیخلاف تیسرا ٹی20: قومی ٹیم میں چار تبدیلیاں
-
بھارتی ٹیم آسٹریلیا میں اوپن ٹریننگ سیشن سے پریشان کیوں ہوگئی؟
-
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں محمد رضوان کی تنزلی
-
جنوبی افریقہ نے پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا
-
جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں شاہین اور ساجد کیوں نہیں شامل؟ عاقب جاوید کا بیان
-
دورۂ جنوبی افریقہ کے لیے پاکستان کے اسکواڈز کا اعلان
-
نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے انگلش اسکواڈ کا اعلان
-
فیفا فرینڈلی میچ: پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کراچی سے دوحہ روانہ
-
قذافی اسٹیڈیم کے تعمیراتی کام نے اسپیڈ پکڑ لی
-
سر ڈان بریڈمین کی 80 سال پرانی 'بیگی گرین کیپ' کروڑوں روپے میں نیلام