November 30, 2023 | 08:17 am

پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ آسٹریلیا روانہ

pakistan test squad australia rawana
پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ شان مسعود کی قیادت میں گزشتہ رات لاہور سے آسٹریلیا کے لیے روانہ ہوگیا، قومی اسکواڈ براستہ دبئی سڈنی اور پھر سڈنی سے کینبرا پہنچے گا۔

پاکستان ٹیم کا کینبرا میں 6 سے 9 دسمبر تک پرائم منسٹر الیون کے خلاف فرسٹ کلاس میچ شیڈول ہے۔

خیال رہے کہ قومی اسکواڈ میں 18 کھلاڑی شامل ہیں جبکہ 17 رکنی مینجمنٹ کے دو ارکان ڈاکٹر سہیل اور شاہد اسلم اسکواڈ کو بعد میں جوائن کریں گے۔

بیٹنگ کوچ ایڈم ہولیوک اور ہائی پرفارمنس کوچ سائمن گرانٹ ہیلمٹ آسٹریلیا میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 14 دسمبر کو پرتھ میں دوسرا ٹیسٹ میچ میلبورن میں 26 دسمبر سے جبکہ تیسرا ٹیسٹ تین جنوری سے سڈنی میں کھیلا جائے گا۔