November 29, 2023 | 03:33 pm

بابراعظم کے خلاف باولنگ کرنے کے لیے پرجوش ہوں: اسپنر پرائم منسٹر الیون

babar azam kay khilaf bowling karny kay liye purjosh hun spinner primeminister eleven
آسٹریلوی پرائم منسٹر الیون کے اسپنر ٹوڈ مرفی کا کہنا ہے کہ بابراعظم کے خلاف باولنگ کرنے کے لیے پرجوش ہوں کیونکہ ان کا شمار دنیا کے بہترین بیٹرز میں ہوتا ہے۔

ٹوڈ مرفی نے کہا کہ پاکستان کے بہترین باولرز اور بیٹرز آسٹریلیا آرہے ہیں اور کوئی بھی ٹیم اپنا کمزور باولنگ اٹیک آسٹریلیا نہیں بھیجتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی باؤلنگ لائن اپ میں نوجوان فاسٹ اور اسپن باولرز ہیں۔

ٹوڈ مرفی نے کہا کہ پاکستان کے خلاف کھیلنا ایک چیلنج سے کم نہیں ہوگا، ناتھن لائن سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔

علم میں رہے کہ پاکستان اور پرائم منسٹر الیون کے مابین میچ 6 دسمبر سے کینبرا میں کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 14 دسمبر سے پرتھ میں ہوگا، پاکستان کرکٹ ٹیم آج رات لاہور سےآسٹریلیا روانہ ہوگی۔