November 29, 2023 | 02:13 pm

کیا راہول ڈریوڈ بھارتی ٹیم کی کوچنگ کریں گے؟

kya rahul dravid bharti team ki coaching karenge
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے بھارتی ٹیم کےہیڈکوچ راہول ڈریوڈ کےکنٹریکٹ میں توسیع کردی ہے۔

اس بارے میں بی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ راہول ڈریوڈ کا کنٹریکٹ ورلڈکپ کے اختتام پر ختم ہوا تھا مگر اب راہول ڈریوڈ کے ساتھ کنٹریکٹ کے معاملے پر مفید گفتگو ہوئی ہے۔

دوسری جانب بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ کا کہنا ہے کہ راہول ڈریوڈ کوپہلے بھی کہاہیڈ کوچ کےعہدے کےلیےان سے بہترکوئی نہیں ہے۔

جے شاہ کا مزید کہنا ہے کہ راہول ڈریوڈ نےٹیم کی پرفارمنس سے اپنی سلیکشن کودرست ثابت کیا۔