November 29, 2023 | 08:35 am

پاک/آسٹریلیا سیریز: پرتھ میں ڈراپ ان پچز کا کام مکمل

perth mien drop in pitches ka kaam mukamal
رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 14 دسمبر سے پرتھ میں کھیلا جائے گا اس ٹیسٹ میچ کے لیے پرتھ میں ڈراپ ان پچز کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ان 5 ڈراپ ان پچز پر بھی واکا گراؤنڈ والی گھاس اور مٹی کا استعمال کیا گیا ہے ، ایک ڈراپ ان پچ کا وزن 25 ٹن کے قریب ہے اور اس کی تنصیب میں دو دن لگے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ شان مسعود کی قیادت میں 30 نومبر کو رات 3 بجے لاہور سے سڈنی کے لیے روانہ ہوگا۔

سڈنی ایئرپورٹ پر کچھ گھنٹے قیام کے بعد ٹیسٹ اسکواڈ کینبرا کے لیے روانہ ہوگا جہاں قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا 6 دسمبر سے پرائم منسٹر الیون کے خلاف چار روزہ وارم اپ میچ شیڈول ہے۔

علم میں رہے کہ آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 14 دسمبر سے پرتھ میں شروع ہو گا اور پرتھ میں کھیلے جانے والے سیریز کے پہلے ٹیسٹ کو ویسٹ ٹیسٹ کا نام دیا گیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ٹیسٹ 26 سے 30 دسمبر تک میلبرن میں اور آخری ٹیسٹ میچ 3 سے 7 جنوری تک سڈنی میں شیڈول ہے۔