November 28, 2023 | 11:49 pm

نمیبیا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کیلئے کوالیفائی کرلیا

Namibia nay T20 worldCup 2024 kay liye qualify karliya
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کوالیفائر میں تنزانیہ کو شکست دے کر نمیبیا نے آئندہ برس ہونے والے میگا ایونٹ کےلیے کوالیفائی کرلیا۔

واضح رہے کہ نمیبیا نے مسلسل تیسری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےلیے کوالیفائی کیا ہے۔

کوالیفائر میچ میں نمیبیا نے تنزانیہ کو 58 رنز سے شکست دی۔

نمیبیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹ پر 157 رنز بنائے، تنزانیہ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 99 رنز بناسکی۔