November 21, 2023 | 03:39 pm

امام الحق رشتہ ازدواج سے کب منسلک ہورہے ہیں؟

imam ul haq ki shadi kab horahi hai
پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر امام الحق کی شادی کی تقریبات کا آغاز 23 نومبر سے لاہور میں ہوجائے گا۔

اس بارے میں ذرائع کا بتانا ہے کہ امام الحق کی شادی کی تقریبات کے سلسلے میں قوالی نائٹ کی تقریب 23 نومبر کو ہوگی جبکہ نکاح کی تقریب 25 نومبر کو طے کی گئی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ امام الحق کے ولیمہ کی تقریب 26 نومبر کو لاہور میں ہوگی، امام الحق کی شادی ناروے کی شہریت رکھنے والی خاتون سے ہوگی۔

خیال رہے کہ امام الحق کی ہونے والی دلہن انمول محمود کو تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے جو سرخ جوڑا پہنے کسی خوبصورت جگہ پر بیٹھی ہیں۔