November 21, 2023 | 01:49 pm

میگا ایونٹ میں شکست کے بعد نریندر مودی ٹیم کے ڈریسنگ روم پہنچ گئے

worldcup mein shikast kay bhaad modi team kay dressing room pohanch gaye
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں 6 وکٹوں سے شکست کے بعد بھارتی وزریر اعظم نریندر مودی بھارتی ٹیم کے ڈریسنگ روم پہنچ گئے۔

علم میں رہے کہ میگا ایونٹ کا فائنل دیکھنے کے لیے نریندر مودی بھی احمد آباد کے اسٹیڈیم میں موجود تھے۔

میگا ایونٹ میں آسٹریلیا سے شکست کے بعد بھارتی وزریر اعظم نے کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی سمیت دیگر کھلاڑیوں اور کوچ راہل ڈریوڈکو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ کھیل میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے حوصلہ رکھیں، نریندر مودی نے فاسٹ بولر شامی کو گلے لگایا اور کہا کہ شامی تم نے بہت اچھا کیا۔

اس موقع پر بھارتی وزریر اعظم نریندر مودی نے کھلاڑیوں سے کہا کہ جب دہلی آئیں تو میں آپ لوگوں کی دعوت کروں گا۔