November 21, 2023 | 12:54 pm

بھارت میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ نے نئی تاریخ رقم کردی

cwc23 nay nai tarikh raqam kardi
رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ بھارت میں منعقد ہوئے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ نے نئی تاریخ رقم کردی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا بتانا ہے کہ ورلڈ کپ کے دوران سب سے زیادہ تماشائیوں نے اسٹیڈیمز کا رخ کیا اور12لاکھ 5 ہزار سے زائد تماشائیوں نے اسٹیڈیم کا رخ کیا۔

آئی سی سی کے مطابق ٹورنامنٹ کے چھ میچز ابھی باقی تھے کہ تماشائیوں کی تعداد ایک ملین سے تجاوز کر چکی تھی اور پاک بھارت میچ اسٹیڈیم میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا میچ تھا جو 14 اکتوبر نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں 2015 میں ہونے والا ورلڈ کپ 10لاکھ 16ہزار تماشائیوں نے دیکھا تھا اور 2019میں انگلینڈ میں تماشائیوں کی تعداد 7لاکھ52ہزار تھی۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ نے براڈ کاسٹ اور ڈیجیٹل ویورشپ کے بھی ریکارڈز قائم کئے ہیں