November 20, 2023 | 11:56 pm

بھارت اگلے ورلڈکپ کا فارمیٹ تبدیل کروانے پر بضد

Bharat aglay world cup ka format tabdeel karwany per bazid
بھارت 50 اوور فارمیٹ کے اگلے کرکٹ ورلڈ کپ کا فارمیٹ تبدیل کروانے پر بضد ہے۔

برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت 2027 کا ورلڈ کپ بھی 10 ٹیموں کا کروانا چاہتا ہے۔

خیال رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) 2 سال قبل 14 ٹیموں کا ورلڈ کپ کنفرم کرچکا ہے۔

برطانوی اخبار کے مطابق بورڈ آف کنٹرول کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے فارمیٹ تبدیل کرنے کےلیے آئی سی سی پر دباؤ بڑھایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی آئندہ اجلاسوں کے دوران اس معاملے کو اٹھائے گا۔

برطانوی اخبار نے لکھا کہ آئی سی سی ٹورنامنٹ فارمیٹ کی بنیاد پر نشریاتی حقوق فروخت کرچکا ہے، آئی سی سی تاحال بھارتی مطالبہ پر راضی نہیں ہوا۔