November 20, 2023 | 11:51 pm

پاکستان اور تاجکستان کے میچ میں جیت فٹبال کی ہوگی، تاجک کوچ

Pakistan aur tajikistan kay match main jeet football ki hogi tajik coach
تاجکستان فٹبال ٹیم کے کوچ پیٹر سائیگرڈ نے کہا ہے کہ پاکستان اور تاجکستان کے میچ میں جیت فٹبال کی ہوگی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تاجک فٹبال ٹیم کے کوچ پیٹر سائیگرڈ کا کہنا تھا کہ پاکستان آمد پر گرم جوشی سے استقبال کیا گیا۔

پیٹر سائیگرڈ کا کہنا تھا کہ دونوں ٹیموں کے درمیان جارحانہ میچ کی امید ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیفا ورلڈکپ کوالیفائر کا میچ پاکستان اور تاجکستان دونوں کےلیے اہم ہوگا، دونوں ٹیموں کی میچ جیتنے کی کوشش ہوگی۔

تاجک ٹیم کے کوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان بہت مہمان نواز ملک ہے۔

خیال رہے کہ فیفا ورلڈکپ 2026 کوالیفائر کے سلسلے میں گروپ جی کی ٹیمیں پاکستان اور تاجکستان کل اسلام آباد کے جناح گراؤنڈ میں مد مقابل ہوں گی۔

واضح رہے کہ اس گروپ کے ابتدائی میچز میں سعودی عرب نے پاکستان کو 0-4 سے شکست دی تھی جبکہ اردن اور تاجکستان کا میچ 1-1 گول سے برابر رہا تھا۔