November 20, 2023 | 10:37 am

بھارت کی شکست پر انوشکا افسردہ، شوہر کو گلے لگانے کی تصویر وائرل

bhart ki shikast par anushka afsurda
بھارت کی آسٹریلیا سے شکست کے بعد بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کی اپنے شوہر ویرات کوہلی کو گلے لگانے کی تصویر وائرل ہوگئی۔

میگاایونٹ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما نے اپنے شوہر ویرات کوہلی کو گلے لگایا، تصویر میں اداکارہ انوشکا شرما انتہائی افسردہ نظر آرہی ہیں۔

خیال رہے ویرات کوہلی نے اس میچ میں 63 گیندوں پر 4 چوکوں کی مدد سے 54 رنز بناکر پیٹ کمنز کی گیند پر بولڈ ہوئے تھے۔

علم میں رہے کہ میچ میں بھارتی ٹیم آخری اوور میں 240 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔ آسٹریلوی ٹیم نے 241 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 43ویں اوورز میں پورا کرکے فتح سے ہمکنار ہوئی۔

واضح رہے کہ احمد آباد کے نریندرا مودی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا ورلڈکپ کے فائنل میں بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر چھٹی بار عالمی چیمپئن بن گیا۔