November 20, 2023 | 10:17 am

کرکٹ بورڈ کی ہدایت پر شان مسعود کا ون ڈے کپ فائنل کھیلنے سے گریز

pcb ki hidayat par shan masood ka one day cup khailny sae guraiz
پاکستانی کرکٹرز کی جانب سے ڈومیسٹک سیزن میں حصہ نہ لینے پر بحث جاری ہے۔ وسیم اکرم سمیت سابق کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ کرکٹرز ڈومیسٹک ٹورنامنٹس کو اہمیت دیں۔

ایسے میں پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے اتوار کو پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کے فائنل میں شرکت نہیں کی۔ ان کی ٹیم بری طرح ہار گئی۔ شان مسعود نے پی سی بی کی ہدایت پر فائنل کھیلنے سے گریز کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شان مسعود کو پی سی بی نے آسٹریلیا کے دورے سے قبل احتیاطی طور پر فائنل نہ کھیلنے کی ہدایت کی تھی۔

شان مسعود نے کراچی کی جانب سے دوسرا سب سے زیادہ اسکور بنایا ہوا ہے۔ شان مسعود گذشتہ دنوں پاکستان کپ میں سرفراز احمد سے ٹکرائے تھے لیکن وہ مکمل فٹ ہیں۔ وہ پنڈی میں ڈائریکٹر محمد حفیظ اور چیف سلیکٹر وہاب ریاض سے ملاقاتیں کررہے ہیں۔ حفیظ اور وہاب اس وقت سرکاری ٹی وی پر ماہرانہ رائے دینے کے لئے اسلام آباد میں ہیں۔